منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سبطین خان، سیکرٹری اسمبلی اور پریذائیڈنگ افسر کو نوٹس جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کو سیکرٹری لا اینڈ پارلیمانی افیئر کے ذریعے نوٹس جاری کیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کی جانب سے16اگست کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئےنوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر ثابت ہوتے ہیں تو کیا آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہو گی؟ کیا عدالت اس بنیاد پر الیکشن نتائج کو کالعدم قرار دے سکتی ہے فریقین آئندہ سماعت پرپیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں