کراچی: سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق نسلہ ٹاور گرانےکےلیےجدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے دیکھاجائےدنیا بھر میں عمارتیں کس طرح گرائی جاتی ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک بشمول بھارت میں عمارتیں گرانےکاطریقہ کار دیکھا جائے یقینی بنایاجائےنسلہ ٹاور گرانےکےدوران کوئی نقصان نہ ہو۔
عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور گرانےکا عمل27اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے اور عمارت منہدم کرن کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیےجائیں اگر مالک رقم نہ دے تو کمشنرکراچی رقم کو جائیداد سے منسلک کریں۔
تحریری فیصلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت پر کمشنر کراچی پیشرفت سےعدالت کوآگاہ کریں۔
دوسری جانب نسلہ ٹاورکےمکینوں نے فلیٹ خالی کرنےشروع کر دیے، مکین ٹرکوں اور سوزوکی میں سامان دوسرے مقام پر منتقل کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے دو روز قبل بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل کردی تھی اور انہیں مکانات خالی کرنے کے لیے آج رات تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔
الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے سے قبل مکینوں نےٹرکوں اورسوزوکی میں سامان بھر کر دوسرے مقام پر جاناشروع کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم کے مطابق آج رات کو نسلہ ٹاور سیل کردے گی جس کے بعد آمد و رفت بند ہوجائے گی۔