تازہ ترین

توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سالہ سزا کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد :توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سالہ سزا کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تحائف سے متعلق معلومات میں دھوکے بازی سے کام لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے فیصلہ جاری کیا ، کیس سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 30صفحات پرمشتمل ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کےقابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینےکیلئےچیئرمین پی ٹی آئی کےوکلاپیش نہ ہوئے، وکلاکی عدم پیشی پرکیس کے ناقابل سماعت ہونےسےمتعلق درخواست کوخارج کیاجاتاہے۔

فیصلے میں کہا ہے کہ شکایت کنندہ ملزم کیخلاف مصدقہ شواہدپیش کرنےمیں کامیاب رہا، شواہد کی نظر میں ملزم کیخلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔

عدالتی فیصلہ میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 سے 2020 کے دوران اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تحائف سے متعلق معلومات میں دھوکے بازی سے کام لیا، کسی بھی شک کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی ثابت ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -