لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے میگا ایونٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے آوٗٹ آف فارم کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جن میں احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد رضوان، اورعمرگل شامل ہیں۔
ٹیم میں دو نئیے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک آل راؤنڈر محدنواز اوردوسرے فاسٹ بالر رومن رئیس ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پرمشتمل ہے:
شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمراکمل، سرفرازاحمد، بابراعظم، افتخاراحمد، عماد وسیم، انورعلی، محمدعرفان، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد نواز، خرم منظوراور رومن رئیس شامل ہیں۔