منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انسانی لاش کی اطلاع ،بوری سے کتے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر کے وسط میں بہنے والے نالے میں بوری بند لاش کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، بوری کھولنے پر پولیس کو مردہ کتے ملے جسے دیکھ کر وہ شرمندہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مددگار 15 پر اطلاع دی گئی کہ گلستان جوہر پُل کے نیچے بہنے والے نالے میں بوری بند لاش موجود ہے جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس، میڈیا،ایمبولینس اور عوام کی کثیر تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔

پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد نالے سے بوری باہر نکالی تو بوری میں سے کسی انسانی لاش کے بجائے دو مردار کتے نکلے اس دلچسپ لیکن بے تُکی حرکت پر پولیس غصے میں آگئی اور 15 سے کال کرنے والے شخص کا نمبر لیا تا ہم نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے متعلقہ کال کا پتا چلانے کے لیے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں سے رجوع کر لیا ہے تا کہ غلط خبر دینے والے شہری کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

واضح رہے کہ پولیس کی مددگار کال سروس 15 پر 80 فی صد سے زائد اطلاعات جھوٹی، مذاق یا غلط نکلتی ہیں ایسی فیک کالز سے پریشان پولیس حکام نے غلط خبریں دینے والے کالرز کا پتا چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں