جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’فالو آن‘ سے متعلق آئی سی سی کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں فالو آن سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا ہے۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں 18 سے 23 جون تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں جوڑے گئے اضافی دن سے متعلق یہ وضاحت دی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالفت ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لیے بلا سکتی ہے۔

میچ کے دنوں کی تعداد کم ہونے پر رنز کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے، تین یار چار دنوں کے میچ میں 15 رنز، دو دن کے میچ میں 100 اور ایک دن کے میچ میں 75 رنز کی لیڈ فالو آن کے لیے درست ہوتی ہے۔

وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو آرٹیکل 14.1 کھیل کی شروعات سے باقی دنوں (مقررہ ریزرو سمیت) کے مطابق نافذ ہوگا، جس دن پہلی اننگز شروع ہوتی ہے اسے پورے دن کے طور پر گنا جاتا ہے خواہ کھیل شروع ہونے کا وقت کچھ بھی ہو، پہلا اوور شروع ہونے کے بعد ہی پلے ڈے کاؤنٹ ہوجائے گا۔

آئی سی سی نے اس بارے میں بتایا کہ اگر پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا تو پہلی اننگز میں 200 رنز کی سبقت صرف 150 رنز تک کردی جائے گی، عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب صرف پہلے دن کا کھیل نہیں ہوپاتا لیکن ریزرو دن ہونے پر پہلے دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود 200 رنز کی ہی لیڈ درست ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں