جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کا فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور پہلی بار فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کل سے لارڈز میں شروع ہو رہا ہے۔

ڈبلیو ٹی سی کا تاج سجانے والی ٹیم مالا مال ہوگی اور فاتح ٹیم کو ٹیسٹ میس کے ساتھ 3.6 ملین ڈالر ( لگ بھگ ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملے گی، جو گزشتہ دونوں ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے کئی گنا زیادہ ہے۔

رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اور اس کو 2.16 ملین ڈالر (تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔

تاہم جنوبی افریقا نے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

ٹمبا باووما جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرام، ریان ریکلٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرینے، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسکو ربادا اور لنگی نگیدی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں