ہفتہ, جون 14, 2025
اشتہار

ایڈن مارکرم کی سنچری، جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن فائنل جیتنے کے لیے 69 رنز درکار

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ایڈن مارکرم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔

لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باووما 65 بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔

ویان ملڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریکلٹن 6 رنز بنا سکے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، مچل اسٹارک نے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کاگیسو ربادا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، لنگی نگیدی نے تین اور مارکو ینسن، ویان ملڈر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں