تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وائرس، علاج کے دوران مریض کی رنگت تبدیل ہوگئی

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو جنوری 2020 میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔

اہل خانہ ڈاکٹر کو اُسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور کئی روز تک وینٹی لیٹر پر بھی رہے، خوش قسمتی سے وہ صحت یاب بھی ہوئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر ہو ویفینگ کی رنگت گوری سے بلکل سیاہ ہوگئی تھی، علاج کے دوران اُن کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بائیوٹک دیں، یہ ہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہے البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانا شروع کی تو اُن کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔

پانچ ماہ تک زیر علاج رہنے والے ڈاکٹر کی گزشتہ ہفتے طبیعت شدید بگڑ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر  پر منتقل کردیا تھا اور وہ مشین کے ذریعے ہی سانس لے رہے تھے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جس اسپتال میں ڈاکٹر ہو ویفینگ زیر علاج تھے وہاں انہوں نے کئی سال ملازمت کی اور وہ کرونا کے مریضوں کی ہی نگہداشت کررہے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے کرونا کے لیے مختص کیے جانے والے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بطور نگراں اُن کی ڈیوٹی لگائی تھی۔

بتایا گیا کہ ڈاکٹر ہو یفینگ کے ساتھ کام کرنے والے ایک اور ڈاکٹر بھی کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ڈاکٹرز ووہان سینٹرل اسپتال میں ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -