بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

معروف ریسلر کے گھر بیٹی کی پیدائش، ’دعا‘ نام رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر مصطفیٰ علی نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

مصطفی علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ نومولود کو گود میں تھامے ہوئے ہیں۔

مصطفیٰ علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہم نے بیٹی کا نام ’دعا‘ رکھا ہے کیونکہ ہم نے اس کے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔‘

ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے مصطفیٰ علی اور ان کے اہلخانہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی گئی ہے۔

مداح بھی مصطفیٰ علی کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ننھی دعا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای میں کئی اہم اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جن میں یو ایس ٹائٹل، ٹیگ ٹیم ٹائٹل ودیگر شامل ہیں۔

مصطفیٰ علی رواں سال سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیے تھے، ان کے مداح پاکستان اور سعودی عرب بھی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں