بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ریسلنگ کے نامور کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، افتتاحی تقریب آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دنیا کے بڑے کھیل ریسلنگ سے وابستہ تین بڑے غیر ملکی کھلاڑی ترکی سے پاکستان پہنچ گئے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں، کراچی کے بعد ریسلنگ کی دنیا کے تین بڑے نام لاہور پہنچ گئے۔۔

ترکی سے لاہور آنے والے ریسلرز اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف تقریبات میں شریک ہونگے، پاکستانی نژاد ریسلر بادشاہ خان، ٹونی آئرن ، فلیش گورڈن اور دیگر ریسلرز آئندہ ماہ انٹرنیشنل ریسلنگ میں شائقین کا لہو گرمائیں گے۔۔

ریسلنگ کے سپر ڈوپر مقابلے کراچی، لاہور ، اسلام آباد میں ہوں گے،جس میں تمام نامور ریسلر اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

پڑھیں:  ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی نوجوان بھی اپنے ہنر آزمائیں گے

یاد رہے پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کے لیے پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ای طرز کی ریسلنگ منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں شرکت کے لیے پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلر بادشاہ خان سمیت چار غیر ملکی ریسلرز شرکت کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔

غیرملکی ریسلرز میں الجزائر کے یاسین عثمانی، برطانیہ کے ٹائنی آئرن اور امریکا کے فلیس گورڈن شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے مئی سے نومبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ : چارغیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق چاروں ریسلرز اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے اور پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو مزید اجاگر کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں