ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای، سمر سلیم 2018: کون جیتا کون ہارا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے سمر سلیم 2018 کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمئن شپ، یونیورسل چیمپئن شپ، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ سمیت متعدد مقابلے ہوئے۔

سمر سلیم 2018 میں مداحوں کی جانب سے جس میچ کا انتظار تھا وہ تھا یونیورسل چیمپئن شپ کا میچ جس میں رومن رینز اور بروک لیسنر مدمقابل آئے۔

یونیورسل چیمپئن شپ
تین مرتبہ بروک لیسنر سے شکست کھا جانے والے رومن رینز نے بالآخر سمر سلیم میں بروک لیسنر کو پچھاڑ کر یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، رومن رینز نے مقابلہ شروع ہوتے ہی حریف لیسنر پر تین سپر مین پنچز اور تین اسپیئر لگائے، اس کے بعد بروک لیسنر نے دو مرتبہ رومن رینز پر حملہ کیا تاہم رومن رینز نے ہار نہیں مانی۔

بروک لیسنر نے رنگ کے باہر کھڑے منی اِن دا بینک ریسلر برون اسٹرومین کو اپنا آخری ایف فائیو لگایا پھر رنگ کے باہر سے رومن رینز کو رنگ کے اندر واپس پہنچایا، بروک لیسنر جیسے ہی رنگ کے اندر کرسی لے کر رومن رینز کو مارنے پہنچے تھے بگ ڈوک نے اپنا آخری اسپیئر لگا کر بروک لیسنر کو شکست سے دوچار کیا اور پہلی مرتبہ یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے رومن رینز بروک لیسنر سے ریسل مینیا 34 اور رائل رامبل میں بھی شکست سے دوچار ہوچکے تھے۔

انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ
سیتھ رولنز اور ڈولف زگلر انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ میچ میں مدمقابل آئے جس میں ڈولف زگلر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیتھ رولنز نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

منی ان دا بینک
برون اسٹرون نے منی ان دا بینک ٹائٹل جیت کر اپنے حریف کیون اونز کو شکست سے دوچار کیا، اس سے قبل ہیل ان آ سیل میچ میں کیون اونز نے برون اسٹرومین کو ہرا دیا تھا، برون اسٹرومین نے کیون اونز کو سیل کے اوپر سے نیچے پھینک دیا تھا تاہم رنگ میں سے پہلے باہر کیون اونز آئے اس لیے جیت ان کے حق میں ہوئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا مقابلے میں اے جے اسٹائلز کا مقابلہ سموا جوئی سے ہوا، تین بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے اے جے اسٹائلز سموا جوئی کے ہاتھوں ہار گئے، اے جے اسٹائلز نے سموا جوئی کو رنگ سے باہر کرسی سے وار کیا تو ریفری نے جیت کا حقدار سموا جوئی کو قرار دے دیا، مقابلہ دیکھنے کے لیے اے جے اسٹائلز کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں، میچ ہارنے پر اے جے اسٹائلز نے اپنی بیٹی سے معافی بھی مانگی تاہم مداحوں کی جانب سے اے جے اسٹائلز تالیوں کی گونج میں رخصت کیا گیا۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ
ایک اور اہم میچ یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا تھا جس میں ناکاموارا اور جیف ہارڈی مدمقابل آئے، ناکاموارا نے جیف ہارڈی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں