منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

رائل رمبل، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سعودی عرب میں جوہر دکھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: عالمی شہرت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں سنیما کی بحالی کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلرز دو دو ہاتھ کرتے نظر آئیں گے، ریسلر کی دنیا میں شائقین کے دل جیتنے والے معروف ریسلر جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ، مارک ہنری سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ڈبلیو ڈبلیو ای کا پہلا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو رنگ میں 50 بڑے پہلوانوں کے درمیان 7 اعزازات کے لیے 10 مقابلے ہوں گے، رائل رمبل میں خواتین کو ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آٗئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کررہی ہے۔

رائل رمبل کا بڑا مقابلہ یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر اور انڈر ٹیکر کے درمیان ہوگا جسے اسٹیل کیج کا نام دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ریسل مینیا 34 میں بروک لیسنر نے رومن رینز کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے اے جے اسٹائلز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ان کا مقابلہ ناکامورا سے ہوگا، جان سینا اور ٹرپل ایچ بھی رنگ میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈیڈ مین کے نام سے مشہور ریسلر انڈر ٹیکر کا مقابلہ روسو سے ہوگا، واضح رہے کہ ریسل مینیا 33 میں انڈر ٹیکر کو بگ ڈوگ رومن رینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ریسل مینیا 34 میں انڈر ٹیکر نے جان سینا کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔


انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ کے لیے سیتھ رولنز، دا مز، فن بیلر اور سموا جوئی کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دا مز اعزاز کا دفاع کریں گے۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے بھارتی ریسلر جندر مہل کا مقابلہ جیف ہارڈی سے ہوگا،

مزید پڑھیں: رائل رمبل اورٹن کے نام، جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں