تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی بھارتی گانے پر تھرکنے لگے، مداح حیران

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی بھارتی گانے پر تھرکنے لگے، رنگ میں ریسلرز کے گروپ نے رقص کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

تامل فلم آر آر آر کے مشہور گانے ’’ناچو ناچو‘‘ پر ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کے ڈانس کرنے کی ویڈیو بھارتی شہر حیدرآباد سے وائرل ہورہی ہے۔ ریسلنگ رنگ میں لڑائی کے بجائے شائقین کو ڈانس دیکھنے کا موقع میسر آیا۔

گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ریسلنگ کا ایونٹ منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز اپنا ہنر آزمانے اور شائقین سے داد وصول کرنے کے لیے موجود تھے۔

ایونٹ کے دوران ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمی زین اور کیون اوونز بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے پر رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

لڑائی کے بجائے ریسلرز کا یوں گھل مل کر ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرنا مداحوں کو بھی پسند آیا اور وہ ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اسے بھارتی فلمی صنعت کی مقبولیت قرار دیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای گانوں اور رقص کے لیے موزوں جگہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -