اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ : چارغیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی نژاد بادشاہ پہلوان خان سمیت چارغیر ملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے،علاوہ ازیں دیگر انٹرنیشنل ریسلرز بھی جلد پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے ثمرات نظر آنے لگے، ملک میں انٹرنیشنل ایونٹس کی واپسی کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں شوق سے دیکھے جانے والے کھیل ریسلنگ کے چار غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان میں ریسلنگ کے دیوانوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ای طرز کی ریسلنگ ہونے جارہی ہے، اس کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلر بادشاہ خان سمیت چار غیر ملکی ریسلرز کراچی پہنچ چکے ہیں۔

غیرملکی ریسلرز میں الجزائر کے یاسین عثمانی، برطانیہ کے ٹائنی آئرن اور امریکا کے فلیس گورڈن شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے مئی سے نومبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چاروں ریسلرز اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے اور پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو مزید اجاگر کریں گے۔

مزید پڑھیں : انٹرنیشنل ریسلنگ : مختلف ممالک کے 20 ریسلرزپاکستان آئیں گے

پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریسلنگ کے یہ مقابلے کراچی لاہوراسلام آباد اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔ بادشاہ پہلوان خان انٹرنیشنل ریسلنگ میں پاکستان کی پہچان بنے ہوئے ہیں وہ اس وفد کے ہمراہ مئی سے نومبر تک پروفیشنل ریسلنگ میچزکھیلیں گے۔

ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کا امیج کھیلوں کی دنیا میں مزید بہتر ہوگا، پی ایس ایل کے بعد سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں