ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ہالی وڈ ایکشن فلم ’ایکس مین اپوکلپس‘ کا پریمیئر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں سنسنی خیز فلم ’ایکس مین اپوکلپس‘ کا پریمیئر ہوا جس میں ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ایکشن سے بھرپور فلم ’ایکس مین اپوکلپس‘ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔ پسندیدہ ستاروں کو دیکھ کر مداح خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

x-man-2

- Advertisement -

فلم کی کہانی غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں سے ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہے، جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کے لیے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی ہے۔

x-man-post

فلم میں مرکزی کرداروں میں جینیفر لارنس، صوفی ٹرنر، مائیکل فسبنڈر وغیرہ شامل ہیں۔

ایکس مین سیریز کی ایکشن تھرلر فلم ایکس مین اپوکلپس 27 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں