تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اب روبوٹ بھی افزائش نسل کرسکیں گے! امریکی سائنس دانوں کا حیران کن کارنامہ

واشنگٹن : امریکی سائنس نے ایسا زندہ روبوٹ تیار کیا ہے جو حیران کن طور پر افزائش نسل کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورمونٹ، ٹفٹس اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پروجیکٹ زینوبوٹ نامی روبوٹ کو 2020 میں تیار کیا گیا تھا جس میں افزائش نسل کی خصوصیت رواں برس شامل کی گئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کچھ خلیات کو باقی ماندہ بیضے (ایمبریو) سے الگ کرکے موزوں ماحول میں رکھا جائے تو نہ صرف وہ نئے انداز سے حرکت کرتے ہیں بلکہ نئے انداز سے نسل بھی بڑھا سکتے ہیں۔

امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زینو بوٹ میں ‘سی’حرف کی شکل کا روبوٹ باپ ہوتا ہے جو اسٹیم سیلز جمع کرکے ڈھیر لگاتا ہے اور ڈھیر مستقبل میں روبوٹ بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ماہرین نے اس زندہ روبوٹ کے خلیاتِ ساق کی اقسام کے خلیات کو مینڈک کے انڈوں سے الگ کرکے انکیوبیٹ کیا ہے، اسی لیے ایک زینو بوٹ تین خلیات سے بنا ہے تاہم یہ زینو بوٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔

Comments

- Advertisement -