دنیا میں کئی افراد ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں۔ بعض دفعہ یہ مشابہت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
معروف امریکی گلوکارہ اور موسیقار ٹیلر سوئفٹ کے بھی یوں تو کئی ہمشکل مل جائیں گے لیکن ان کی 7 سال ہم شکل نے دنیا بھر کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔
فلپائن کے مشہور ٹی وی پروگرام ’یور فیس ساؤنڈ فیمیلیر‘ میں ویسے تو سب ہی ایسے افراد شرکت کرتے ہیں جو کسی نہ کسی مشہور شخصیت سے مشابہت رکھتے ہیں۔ لیکن ٹیلر سوئفٹ کے جیسی اس 7 سالہ بچی زیا وگر نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
سوئفٹ کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے اس 7 سالہ فنکارہ نے انداز بھی بالکل ٹیلر سوئفٹ جیسے اپنائے جنہیں دیکھ کر خلقت خوشی سے چیخ اٹھی۔
پروگرام کے جج بھی زیا کی پرفارمنس کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔