ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چین کی نئی الیکٹرک کار نے آتے ہی دُھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں تیار کردہ نئی الیکٹرک کار نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، صرف ایک دن میں دنیا بھر سے ہزاروں آرڈر مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے اور کمپنی جلد ہی مزید گاڑیاں بنانے کے آرڈر لینا شروع کر دے گی۔

اس حوالے سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لی جون کا کہنا ہے کہ شیاؤمی کی کار ’اسپیڈ الٹرا‘ (ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

- Advertisement -

China

شیاؤمی کی جانب سے الیکٹرک کار متعارف کروانے کے عمل کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اور ’بی وائے ڈی‘ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تاہم شیاؤمی ایس یو 7 خریدنے کے خواہشمند افراد کو اس کے لیے تقریباً چھ مہینے انتظار کرنا پڑے گا۔

چینی سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو گاڑی کے حصول کے لیے 27 ہفتے رکنا پڑے گا۔

اس سے قبل کمپنی کا کہنا تھا کہ ایس یو 7 متعارف کروانے کے 24 گھنٹوں کے اندر انہیں گاڑی کے تقریباً 89،000 پری آرڈر موصول ہوئے ہیں۔

Xiaomi

شیاؤمی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دُنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

شیاؤمی کو امید ہے کہ ’ایس یو 7‘ کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دے گی۔

یاد رہے اطلاعات کے مطابق گذشتہ مہینے ایپل نے الیکٹرک کار بنانے کا منصوبہ مؤخر کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں