بیجنگ: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے منٹوں میں 100 فیصد اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والا چارجر متعارف کروادیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 8 منٹ میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے چارجر کی نمائش بھی کی گئی ہے۔
ٹویٹر پر شیاؤمی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون کی بیٹری کو 10 فیصد، تین منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کرتا ہے۔
Charge up to 100% in just 8 minutes using wired charging and 15 minutes wirelessly! #XiaomiHyperCharge
Too good to be true? Check out the timer yourself! #InnovationForEveryone pic.twitter.com/muBTPkRchl
— Xiaomi (@Xiaomi) May 31, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چینی کمپنی کی جانب سے چارجنگ کے لیے 100 واٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متعارف کروائی گئی ٹیکنالوجی 17 منٹ میں اسمارٹ فون چارج کردیتی ہے۔