پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کے اکاؤنٹ ہیک،’’یاہو‘‘ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی معروف کمپنی ’یاہو‘ نے تصدیق کی ہے کہ سنہ 2013 میں ہونے والی ہیکنگ سے ایک ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے مگر یہ سائبر حملے 2014 میں ہونے والی دخل اندازی کے واقعے سے الگ ہیں۔

بی بی سی کے مطابق انٹرنیٹ کی مقبول کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ہیکرز نے 2013 میں 1 ارب صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں متاثر کیا تاہم ان سائبر حملوں کے نیتجے میں صارفین کے نام‘ فون نمبرز‘ پاس ورڈز اور ای میل ایڈریسز متاثر ہوئے لیکن بینک ادائیگیوں کا ڈیٹا محفوظ رہا۔

انٹرنیٹ کی مقبول کمپنی یاہو کے مطابق یہ سائبر حملہ 2014 میں ہونے والی دخل اندازی کے واقعے سے الگ ہے جس کے بارے میں رواں برس ستمبر میں بتایا گیا تھا جبکہ اس سائبر حملے کے نتیجے میں 50 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔


پڑھیں: ’’ ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں،یاہو ‘‘


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور جلد اُن لوگوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ یاہو کے مطابق’ ان کے خیال میں ایک تیسرے فریق نے اگست 2013 میں ایک ارب سے زائد صارفین سے منسلک مواد کو چوری کر لیا‘۔

yahoo-2

یاہو کا حملے سے متعلق کہنا ہے کہ ‘یہ حملہ 22 ستمبر 2016 کو کمپنی کی جانب سے افشا کیے جانے والے دخل اندازی کے واقعہ سے الگ ہے تاہم 3 برس پرانی ہیکنگ کو 2014 میں ہونے والے سائبر حملے کی حکام اور سکیورٹی ماہرین کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے سامنے نہیں لایا گیا۔

کمپنی نے اپنے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز اور سکیورٹی سوالات تبدیل کرلیں تاکہ اُن کا اکاؤنٹ محفوظ رہ سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں