جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد حماس کا نیا سربراہ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فورسز سے لڑائی میں شہادت کے بعد تحریک کی قیادت کون کرے گا۔

یہاں کچھ نام ہیں جو سنوار کی جگہ لے سکتے ہیں

خالد مشعل جنہوں نے 1996 سے 2017 تک حماس کے سیاسی دفتر کی قیادت کی ہے۔

- Advertisement -

خلیل الحیہ جو اس سال اگست میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب مقرر ہوئے۔

موسیٰ ابو مرزوق جو حماس کے بانی رکن اور 1992 سے 1996 تک اس کے پہلے چیئرمین رہے۔

محمد اسماعیل درویش اکتوبر 2023 سے حماس کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ہیں۔

محمد سنوار حماس کے عسکری ونگ کے رہنما اور یحییٰ کے بھائی ییں۔

حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

قطر یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے پروفیسر حسن براری نے الجزیرہ کو بتایا کہ حماس غزہ کے باہر سے یا اندر سے کسی کو منتخب کرے گی،

انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہنماؤں کو رسد اور مواصلاتی وجوہات کی وجہ سے فیصلے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے میں سمجھتا ہوں کہ غالباً وہ باہر سے کسی ایک کو منتخب کریں گے، ہو سکتا ہے خلیل حیا، نائب کے طور پر اور وہ آدمی جو تمام مذاکرات میں شامل ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں