صنعا : یمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب ماریب کے علاقے میں زوردار بم دھماکے میں متحدہعرب امارات اور بحرین کے پچاس سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔
مذکورہ فوجی متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فوجی اسلحہ خانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تاہم حوثی قبائل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے راکٹ حملے کے نتیجے میں یہ دھماکے ہوئے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ خانے میں دھماکہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہےجبکہ ہلاک فوجیوں میں پانچ کا تعلق بحرین جبکہ پنتالیس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔ یمن میں سعودی حملوں کےدوران فوجی ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔