ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں ایک خوبصورت نوٹ کے ساتھ اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا۔

اداکارہ یامی گوتم نے یہ بھی شیئر کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ویدوید ‘ رکھا ہے، انہوں نے کیپشن میں اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی اپنے بیٹے کی روشن مستقبل کی دعا کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aditya Dhar (@adityadharfilms)

- Advertisement -

یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

یامی گوتم کے مطابق اُنہوں نے اپنی شادی کے لیے چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں صرف اہل خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)

واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم ’وکی ڈونر‘ سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ ’بدلا پور‘، ’سرکار تھری‘، ’ایکشن جیکسن‘، ’پتی گل میٹر چالو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں