تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

یرموک کلاس کے دو بحری جہاز اگلے برس پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گے

اسلام آباد: یرموک کلاس سے تعلق رکھنے والے تیسرے اور چوتھے او پی وی کی آئندہ برس فروری میں پاک بحریہ میں شمولیت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت 2 نئی یرموک کلاس آف شور پٹرول ویسلز کی تیاری جاری ہے، دوسرے بیچ کی یہ تیاری رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ میں کی جا رہی ہے۔

نیول چیف نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو ایک جہاز کی کیل لیئنگ اور دوسرے کی اسٹیل کٹنگ کا افتتاح کیا تھا، یرموک کلاس سے تعلق رکھنے والے تیسرے او پی وی کی آئندہ برس فروری میں پاک بحریہ میں شمولیت متوقع ہے، جب کہ یرموک کلاس کا چوتھا جہاز 2024 کے اگست تک پاکستان نیوی کا حصہ بن سکتا ہے۔

پاک بحریہ میں یرموک کلاس کا پہلا او پی وی فروری 2020 اور دوسرا نومبر 2020 میں شامل ہوا تھا، 2 جہازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاک بحریہ نے مزید 2 جہازوں کی تیاری کا آرڈر دیا، نئے جہاز پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں حجم میں بڑے اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گے، ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر انھیں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ دیا جائے گا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نئے جہازوں کو اہم اثاثہ قرار دے چکے ہیں، 120 رکنی عملے کے ساتھ او پی وی 2600 کی لمبائی 98 میٹر اور چوڑائی 14.6 میٹر ہوگی، 76 ملی میٹر مین گن کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں پر سیکنڈری اور دیگر چھوٹی گنز بھی ہوں گی۔

سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لیے ورٹیکل لانچنگ اور اینٹی ایئر میزائل سسٹم دستیاب ہوگا، پاکستان کا اپنا تیار کردہ حربہ کروز میزائل بھی نئے یرموک کلاس جہازوں کے اسلحہ خانے کا اہم حصہ ہوگا، 6 ہزار ناٹیکل مائل کی رینج کے ساتھ نئے یرموک کلاس جہازوں کی رفتار 12 ناٹس کے لگ بھگ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -