جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

خاتون کا کپڑے فروخت کرنے کا دلچسپ انداز، یش راج مکھاٹے نے گانا بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے نے خاتون کے کپڑے فروخت کرنے کے دلچسپ انداز پر گانا بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موسیقار یش راج مکھاٹے نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون کپڑے فروخت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘

یش راج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واٹ آ واؤ۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے مختلف رنگ کے کپڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور ان رنگوں کا نام لیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آواؤ۔‘

یش راج نے اس میں میوزک کا تڑکا لگایا اور گاتے ہوئے کہا کہ ’تیرے لیے چاند اور تارے لاؤں، پیار اور کیسے جتاؤں، کیسی لگتی ہے کیسے بتاؤں، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یش راج مکھاٹے بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ ’رسوڑے میں کون تھا‘ کو موسیقی کا تڑکا لگاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔

یش راج نے پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی وائرل ویڈیو ’پارری ہورہی ہے‘ پر بھی اپنی میوزک ویڈیو جاری کی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں