اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یشسوی نے لگاتار دو ڈبل سنچری کے بعد نہایت قیمی فلیٹ خرید لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے لگاتار دو ڈبل سنچری جڑنے کے بعد ممبئی میں نہایت قیمی فلیٹ بھی خرید لیا ہے۔

یشسوی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کسی خاص پس منظر کے ساتھ نہیں کیا تھا لیکن ان کی بے مثال کارکردگی اور محنت نے آج انھیں اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے مبینہ طور پر ممبئی میں ایک قیمتی اپارٹمنٹ خریدا لیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ ڈیٹابیس پلیٹ فارم زاپکی کے ذریعے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، نوجوان بھارتی اوپنر نے فلیٹ خریدنے کے لیے 5 کروڑ 38 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے ہیں۔

باندرہ ایسٹ، ممبئی میں ٹین بی کے سی پروجیکٹ میں واقع فلیٹ کا رقبہ 1,110 اسکوائر فٹ ہے جبکہ جیسوال کے زیر تعمیر فلیٹ کی خریداری کا معاہدہ 7 جنوری 2024 کو رجسٹرہوا تھا۔

تاہم، پراجیکٹ کے بلڈر، اڈانی ریئلٹی کی جانب سے اس لین دین کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 سالہ پلیئر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی مسلسل عمدہ کارکردگی سے شائقین کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی متاثر کررہے ہیں۔

جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے، کسی اور بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ان سے زیادہ رنز نہیں بنائے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز میں، جیسوال نے لگاتار ڈبل سنچریاں بناتے ہوئے اپنی فارم دکھائی ہے ۔انھوں نے چھ اننگز میں 109 کی اوسط سے 545 رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں