منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

میرج بیورو نے رشتے کیلیے کتنے پیسے مانگے؟ یشما گل نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل نے رشتہ ڈھونڈنے کیلیے میروج بیورو سے رابطہ کرنے کا انکشاف کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ آج کل شادی کیلیے رشتہ تلاش کرنا ایک مشکل کام لگتا ہے، میں سیٹ پر ریکارڈنگ کروا رہی تھی اور اُس وقت مجھے خیال آیا کہ کیوں کہ میرج بیورو سے رشتے کیلیے رابطہ کیا جائے۔

یشما گل نے بتایا کہ جب میں نے رابطہ کر کے اپنا تعارف کروایا تو انہیں یقین نہیں آیا کہ میں سچ میں یشما گل بات کر رہی ہوں، انہوں نے ویڈیو کال پر تصدیق کرنے کے بعد مجھے سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس رقم مانگی اور بتایا کہ بقیہ رقم رشتے طے ہو جانے کے بعد ادا کرنا ہوگی۔

اداکارہ نے شو میں یہ بھی بتایا کہ اگر میں آج ہیروئن نہ ہوتی تو ایئر فورس میں پائلٹ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں وردی پہن کر کردار نبھانا چاہتی ہوں۔

یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، کنزا ہاشمی، منسا ملک، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی، گل رعنا، فہد شیخ، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔

یشما گل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں