جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

یشما گل اور اریشہ رضی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور اریشہ رضی کے رقص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ یشما گل اور اریشہ کی ویڈیو کے چرچے ہیں جس میں انہیں گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یشما اور اریشہ بھارتی فلم کے مشہور گانے ’بہارا‘ پر رقص کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’ٹرینڈ کو فالو کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی اریشہ رضی کا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، کنزا ہاشمی، منسا ملک، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی، گل رعنا، فہد شیخ، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔

یشما سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں