تازہ ترین

’جمال کدو‘ پر یشما گل اور کومل میر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم اینیمل کے مشہور گانے ’جمال کدو‘ پر اداکارہ یشما گل اور کومل میر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ فلم اینیمل میں ولن کا کردار نبھانے والے اداکار بوبی دیول ’ابرار‘ کی انٹری کے دوران گانا جمال کدو وائرل ہوگیا جس پر اداکاروں کی جانب سے ویڈیو بنائی جارہی ہیں۔

’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول شراب کی گلاس اپنے سر پر رکھ کر ڈانس کرتے ہیں اور یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے بھی بولی وڈ اداکار کے اسٹائل کو کاپی کیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اور ان کی سہیلیوں کو ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول اسٹائل میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے اپنے سر پر پانی کا گلاس رکھ کر ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایرانی کلاسک لوک گانے پر رقص کے لیے بوبی دیول کے اسٹائل کو کاپی کرنے پر یشما گل اور ان کی سہیلیوں پر تنقید بھی کی گئی۔

یشما گل کے ہمراہ اداکارہ زویا ناصر، سارہ اعجاز خان، حبا عزیزاور کومل میر نے بھی ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور اداکارہ نے تمام سہیلیوں کو اپنی پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔

خیال رہے کہ ’جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔

Comments

- Advertisement -