جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی، یشما گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں جب مجھے ڈپریشن تھا تو مجھے لگتا تھا کہ کسی نے مجھ پر جادو کردیا ہے یہاں تک کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور خواتین کی خودمختاری کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔

یشما گل نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں عمر سے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغی صحت پر بوجھ پڑتا ہے۔

- Advertisement -

یشما نے کہا کہ جب مجھے ڈپریشن تھا ان دنوں میں اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتی تھی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے، نظر ہے یا مجھ پر جن آگیا ہے، میں نے علاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔

یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ میں نے ڈپریشن پر اپنا روحانی علاج کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آخر میں ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات کا ہی استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ریسرچ میں دیکھا کہ نظر کے اثرات اور ڈپریشن کے اثرات میں بہت زیادہ مّماثلت پائی جاتی ہے۔

یشما گل کا کہنا تھا کہ نظر کے اثرات میں انسان بے امیدی اور ڈپریشن اور خودکشی کرنے کا سوچتا ہے، میری زندگی میں بھی ایسا وقت آیا تھا جب میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا لیکن میرا ایمان پختہ تھا جس کی وجہ سے میں ڈپریشن سے خود کو نکالنے میں کامیاب رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں