بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے نے عینی خالد کے مقبول گانے ’ماہیا‘ کی پیروڈی بنا کر اسے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل کردیا۔
بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے الفاظ سے گانے بنانے کے لیے مشہور ہیں وہ اس سے قبل ’پاوری گرل‘، رسوڑے میں کون تھا‘ جیسی وائرل ویڈیوز پر بھی پیروڈی گانے بناچکے ہیں۔
اب انہوں نے عینی خالد کے گانے ’ماہیا‘ اور ایک انٹرویو کلپ کو ملا کر مزاحیہ پیروڈی بنائی۔
انٹرویو میں ایک شخص سے پوچھا گیا کہ اسے اپنے والدین میں سے کس طرف کے رشتے دار زیادہ پسند ہیں؟ جواب میں مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں۔
یش راج نے اسی جملے کو گانے میں استعمال کیا جسے لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔
گلوکارہ عینی خالد نے ویڈیو دیکھی اور خوشی کا اظہار کیا۔