یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے اداکارہ کیرتھی سریش کے ڈوسا سے متعلق بیان پر گانا بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یش راج مکھاٹے نے کیرتھی سریش کے ’ڈوسا‘ پسند ہونے کے بیان پر گانا بنایا ہے جسے 14 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
مکھاتے کو گانا بنانے کا خیال کیرتھی کے انٹرویو میں دیے گئے بیان سے نکلا جس کے دوران ان سے کھانے کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تھا، زیادہ تر سوالات کے لیے کیرتھی کا جواب ایک ہی تھا ’ڈوسا۔‘
ان کے گانے بول کچھ یوں ہیں، ’’دل میں یوں میرے جاکے بسا ہے ڈوسا، جیسے ہو خوشیوں کا بھروسہ ڈوسا، میرے کل والے کھانے میں ڈوسا، میرے گانے میں ہے ڈوسا۔‘‘
یش راج کے گانے پر سنیدھی چوہان، ہرش وردھن رائے، ارچنا سندھ اور دھناشری ورما سمیت مشہور شخصیات نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یش راج مکھاٹے جن کے انسٹاگرام پر 2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں وہ اپنے دلکش ریمکس جیسے کہ رسوڑے میں کون تھا، لپو سا سچن اور آج تو سنڈے ہے کے لیے مشہور ہیں۔
دوسری جانب کیرتھی سریش، جو بنیادی طور پر تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں نظر آتی ہیں، ورون دھون کی بے بی جان سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔