اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

یشسوی جیسوال نے بھارتی ٹیم سے شبمن گل کو کس طرح نکالا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی سلیکشن کمیٹی نے حیرت انگیز طور پر نامور بیٹر شبمن گل کی جگہ نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار سنچری بنانے سے پہلے یشسوی جیسوال کا انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سفر کچھ خاص نہیں رہا تھا۔ بھارتی اوپنر نے نئے سیزن کے پہلے آٹھ میچوں میں صرف 129 رنز بنائے تھے۔

تاہم بھارتی سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لیے آئی پی ایل کی فارم کو اتنی اہمیت نہ دی اور راجستھان رائلز کے اوپنر جیسوال کو شبمن گل پر ترجیح دی۔

- Advertisement -

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شیوم دوبے اور سنجو سیمسن جیسے پلییئرز بھی بھارتی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

گزشتہ سیزن کے اورنج کیپ کے فاتح، گجرات ٹائٹنز کے اوپنر شبمن گل بھارتی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ اس سیزن میں گل اورنج کیپ اسٹینڈنگ میں 13ویں نمبر پر ہیں۔

جی ٹی کے کپتان نے آئی پی ایل 2024 میں 10 میچوں میں 320 رنز بنائے ہیں جبکہ اوپنر جیسوال جو کہ اورنج کیپ اسٹینڈنگ میں 26 ویں نمبر پر ہیں انھوں نے اس سیزن میں نو میچوں میں 249 رنز بنائے ہیں۔

تاہم آئی پی ایل 2024 میں کچھ اتنی خاص کارکردگی نہ ہونے کے باوجود قوی امکانات تھے کہ جیسوال کو ٹی ٹوئنتی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹاپ آرڈر میں کوہلی کے ساتھ شامل کیا جائے گا کیوں کہ سلیکٹرز ٹاپ آرڈر میں ایک لیفٹ ہینڈ بیٹر کو رکھنے کے خواہشمند تھے۔

واضح رہے کہ اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، شبمن گل کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں