جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فوج نے ایک بار پھر حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے، کشمیری رہنما کو شوپیاں کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت کابازار گرم کرتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو شوپیاں کے علاقے سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور اب تک اُن کے اہل ِ خانہ اور وکلاء کو گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

شدید علیل یاسین ملک کی گرفتاری پر اہلِ خانہ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریت رہنما یاسین ملک کو اپنی حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

واضح رہے کہ یٰسین ملک کو جولائی کے مہینے میں برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کا رابطہ کسی سے نہ ہو سکا تھا تا ہم ایک ماہ قبل اچانک طبیعت بگڑنے پر بھارتی پولیس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں غلط انجکشن لگنے کے باعث ان کا بازو سوج گیا تھا اور حالت مزید ابتر ہو گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں