کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر دی۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے، ان کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویہ پر دنیا کی خاموشی پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا: ’یاسین ملک نے صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا، انہیں فرضی اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے‘۔
- Advertisement -
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار نے یاسین ملک کے پاس کوئی قانونی راستہ نہیں چھوڑا، 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا رکھی ہے۔ ان پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے کا الزام ہے۔