پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

’احمد شہزاد کارکردگی دکھائیں ٹیم میں جگہ بنائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کارکردگی دکھائیں ٹیم میں جگہ بنائیں۔

قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ دور نہیں کوشش ہے نئے آپشن آزمائیں، احمد شہزاد بھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔

یاسر عرفات نے کہا کہ ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع ملنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانا ہوگی تاکہ دوران میچ ان فٹ ہونے سے بچا جاسکے۔

اس سے قبل چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پلیئرز سے بات کر رہے ہیں کہ ان کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے؟ مستقبل میں اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا مائنڈ سیٹ معلوم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ٹوورز پر ٹیم کو کھلانا کپتان اور مینجمنٹ کا کام ہوتا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی بات نہیں کی۔ دیکھنا ہے کہ بابر اور رضوان کے ارد گرد کھیلنے والے پلیئرز کیسا کرسکتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس نے کیسا کھیلا اور کیا مسائل رہے؟ اس پر بات ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں