اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

”اقرا عزیز تو اکشے کمار ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں موجود اُونچائی پر بنے ریسٹورنٹ میں ڈنر کر رہے ہیں۔

یاسر حسین نے کیپشن میں لکھا کہ میں اُونچائی سے ڈرتا ہوں لیکن اقرا تو اکشے کمار ہے۔ انہوں نے اُونچائی پر بنے ریسٹورنٹ میں زبردستی لے جانے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار نے بتایا کہ یہ ہمارا بہترین تجربہ رہا، تھوڑا ڈر لگا پر ڈر کے آگے کھانا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں