تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے معاملے پر یاسر حسین بھی بول پڑے

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے معاملے پر دو حصوں میں بٹی شوبز انڈسٹری کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے حالیہ تنازع پر شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے دونوں فنکاروں کی حمایت جاری ہے۔

اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی اس معاملے پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کردی۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’شوبز انڈسٹری کو دو حصوں میں بٹنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کسی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا ایک برائی ہے، چاہے اب وہ مرد ہو یا عورت ہو، ہانیہ عامر ہو یا عاصم اظہر ہوں۔‘

یاسر حسین نے لکھا کہ ’انٹرنیٹ صارفین یہاں وزیراعظم عمران خان سے لے کر ماہرہ خان تک کسی کو نہیں چھوڑتے ہیں، یہ نہیں سدھریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ سمجھتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خود کو مضبوط کرلینا چاہیے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا اثر ہی نہیں لینا چاہیے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’انڈسٹری کو کچھ جاہل لوگوں کے بے کار کمنٹس کی وجہ سے دو گروپوں میں نہیں بٹنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر عاصم اظہر نے نام لیے بغیر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بال بال بچ گئے۔

Comments

- Advertisement -