شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اداکارہ نادیہ خان کا موازنہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی سے کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نادیہ خان کا موازنہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی سے کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں پورے کیریئر کی اداکاری پر انہیں 1.5 نمبر دیتا ہوں اور میزبانی پر 2.5 نمبر دیتا ہوں۔‘
یاسر حسین نے مزید لکھا کہ ‘باقی آج کل یہ ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں۔‘
واضح رہے کہ یاسر نے کی پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب نادیہ خان نجی ٹی وی کے شو میں ڈراموں پر تبصرے کررہی ہوتی ہیں۔
اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘بات تو صحیح ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’نمبرز کچھ کم نہیں دے دیے۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’بات تو صحیح کہی ہے نادیہ خان نے اپنے کیریئر میں کونسا تیر مارا ہے۔‘ چوتھے صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے نادیہ خان نے یاسر کی دکھتی رگ پر پاؤں رکھ دیا ہے۔