جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

یاسر حسین کی اقرا عزیز کا خاکہ بنانے والے مداح کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اقرا عزیز کا خاکہ زیرِ گردش ہے جس پر ان کے شوہر اداکار یاسر حسین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اقرا عزیز کے مداح نے انسٹاگرام پر ان کا خاکہ بنا کر شیئر کیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مداح نے لکھا کہ خاکہ بنانے میں طویل وقت لگا لیکن یہ درست نہیں بن سکا۔

اس نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے یہ آپ کو پسند آئے گا۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کو خاص پیغام پہنچا دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

خاکے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے وہیں یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ انہوں نے مذکورہ پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مداح کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ اچھی کوشش کی لیکن آئندہ میری بیوی کی تصویر مت بنانا ورنہ بات کیس تک چلی جائے گی۔

اس پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ آرٹسٹ کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے اس نے بہت اچھا کام کیا، تعجب کی بات نہیں کہ پاکستان میں آپ کے پاس حقیقی ٹیلنٹ نہیں ہے کیونکہ آپ ان کی حوصلہ افزائی یا نہیں کرتے۔

اقصیٰ میر نامی صارف نے لکھا کہ اگر اتنا ہی مسئلہ ہے تو بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کر دیں پھر کیس کرواتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو اداکارہ کے مداح ہیں وہ تو دو روپے والے کارڈ پر بھی ان کی تصویر بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں