اداکار و میزبان یاسر حسین اور نوشین شاہ نے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین اور نوشین شاہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں نجی چینل کی جانب سے کراچی میں سحری نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر یاسر حسین اور نوشین شاہ کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، وائرل ویڈیو میں یاسر حسین اداکارہ کے پاؤں چھونے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔
خیال رہے کہ 4 سال قبل یاسر حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ نے ان کی شادی میں بن بلائے شرکت کی تھی، جس کے بعد نوشین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یاسر حسین نے مجھے خود دعوت تھی اب لگتا ہے کہ یاسر ذہنی مسائل کا شکار ہیں، انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
بعد ازاں یہ تنازع اس وقت بڑھ گیا تھا جب یاسر حسین نے نوشین شاہ کے ردعمل پر اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ نوشین شاہ کے دباوؐ ڈالنے پر انہیں شادی میں مدعو کرنا پڑا۔