جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو اپنی کامیابی اور طاقت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو اپنی کامیابی اور طاقت قرار دے دیا۔

اداکار  و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اپنی اہلیہ اقراء عزیز  سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک اور خلوص سے بھرپور جواب دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

یاسر حسین نے فلم کراچی سے لاہور سے شہرت حاصل کی اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جہاں ان سے ان کے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا۔

اداکار نے کہا کہ حقیقت میں مانتا ہوں ہر شخص کی زندگی میں سب سے بڑی کامیابی اس کی بیوی ہوتی ہے، ہم اکثر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ جس طرح بیٹے کبیر کی دیکھ بھال کرتی ہے اور ہر وقت اس کے ساتھ رہتی ہے، میں جانتا ہوں کہ جہاں چاہوں جاسکتا ہوں اور جو چاہوں کرسکتی ہوں اور وہ اس کی حفاظت کے لیے اس کے شانہ بشانہ ہوگی۔

یاسر حسین نے کہا کہ یہاں تک کہ جس طرح اقرا نے ہمارے گھر کا انتظام کیا ہے وہ ایک نعمت ہے۔

شوہر کے بیان پر اداکارہ اقرا عزیز نے ان کے لیے ان کی لازوال محبت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں