جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

ایک لڑکی سے محبت کی ہے تو دوسری لڑکی سے کیسے شادی کرسکتا ہوں، یاسر حسین

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے غیر ازدواجی تعلقات میں خواتین کو قصور وار قرار دے دیا۔

اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران چار شادیوں اور غیر ازدواجی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چار شادیاں بالکل نہیں پسند ہیں، میں نے ایک لڑکی سے پیار کیا ہے اسی سے شادی کی ہے تو میں کیسے کسی دوسری لڑکی کے بارے میں سوچ سکتا ہوں اور اس سے شادی کرسکتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ دوسری شادی یا غیر ازدواجی تعلقات میں زیادہ کام لڑکی کا ہوتا ہے مرد کی اتنی غلطی نہیں ہوتی، وہ ایسے کہ ایک عورت کو معلوم ہے یہ آدمی شادی شدہ ہے پھر آپ اس سے کیسے شادی کرسکتی ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ میں بہت ساری خواتین کو جانتا ہوں کہ انہوں نے دوسری شادی کی ہے اور انہیں پہلے دن سے معلوم تھا کہ یہ شخص شادی شدہ ہے، ایسی خواتین بھی ہیں جو دوسری شادی کرکے کہتی ہیں کہ پہلی کو چھوڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایک لڑکا نہیں پسند ہوتا انہیں ایک آدمی وہ چاہیے جو مالی طور پر مستحکم ہو، اپنے پیروں پر کھڑا ہو، سمجھدار ہو۔

اداکار نے کہا کہ زیادہ عورتوں کو شادی شدہ مرد اسی لیے پسند آتے ہیں کہ اس کی اتنی اچھی بیوی ہے کوئی تو اس میں کوالٹی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں