اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’اسکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی’،

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور اداکار یاسر حسین نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مشہور کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کی کاسٹ میں اپنی ساتھی اداکارہ کی ہمشکل کو ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کانگ سائی بیوک کی تصویر شیئر کی اور اس اسٹوری میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کو ٹیگ کیا۔

یاسر حسین نے صحیفہ جبار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی، جس پر صحیفہ جبار نے یاسر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ ساتھی، انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کے لیے اپنا خون اور پسینہ ایک کیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

یاد رہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، پاکستان میں یہ شو نیٹ فلکس پر اپنے پریمیئر کے ایک ماہ بعد بھی پہلے نمبر پر ہے۔

اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں