منگل, جون 24, 2025
اشتہار

یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فلمساز و اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز آج کراچی میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے بھائی کی رحلت کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گہرے غم کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے پیارے بھائی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

اداکار نے بھائی کی مغفرت، جنت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ آج 24 جون 2025 بروز پیر بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد، طارق روڈ، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی نظر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کون؟

انہوں چاہنے والوں اور سوشل میڈیا فالوورز سے وفار نواز کی مغفرت کیلیے دعاؤں کی اپیل کی۔

وقار نواز کے انتقال کی خبر نے فلمساز و اداکار کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ان کی وفات پر فنکاروں، قریبی احباب اور مداحوں کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے

یاسر نواز پاکستانی فلمساز، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، اداکار اور سابق ماڈل ہیں جنہوں نے فلم ’رانگ نمبر‘ اور اس کے سیکوئل کی ہدایت کاری کی۔ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ شو کی میزبان ندا یاسر کے شوہر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں