جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

معروف پاکستانی اداکار احمد شاہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بے باک انداز سے بولنے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی نئی ویڈیو نے پاکستانی اداکار کو بھی ویڈیو بنانے پر مجبور کردیا۔

احمد شاہ نے سال نو کی آمد کے موقع پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جس میں سوشل میڈیا اسٹار کے بولنے اور بھائیوں کی معصومانہ حرکتوں نے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا کے ننھے اسٹار کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو نامور پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے بھی اپنے بھائی دانش نواز کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ احمد شاہ کی نقل کررہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

- Advertisement -

ویڈیو میں یاسر نواز، دانش نواز سمیت تینوں بھائی احمد شاہ اور اُن کے بھائیوں کے رنگ جیسے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اُن کے انداز و حرکات بھی بالکل ایک جیسی ہی تھیں۔

دوسری جانب بھارتی گلوکارہ رچا چڈھا نے بھی احمد شاہ کی ویڈیو کو پیارا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’بائیں ہاتھ والے لڑکے کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا‘۔

واضح رہے کہ ’میرا بستہ واپس کرو‘ اور ’پیچھے دیکھو‘ جیسی ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر اسٹار بننے والے احمد شاہ نے بہت کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ اب وہ باقاعدہ ایک شخصیت بن چکے ہیں جنہیں لوگ بطور مہمان خصوصی مدعو کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں