اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹیسٹ کرکٹ: یاسر شاہ تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ تیز ترین ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جادوگر اسپنر نے کیرئیر کے ستائیسویں میچ میں ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔

سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے یاسر شاہ کا ایک سو پچاسواں شکار بنے جس کے بعد یاسر شاہ ستائیس میچوں میں تیز ترین ایک سو پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بالر جبکہ دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔


مزید پڑھیں: برمنگھم ٹیسٹ : یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


لیگ اسپنر نے سابق فاسٹ بالر وقاریونس کا ریکارڈ برابر کیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر سڈنی بارنز تیز ترین وکٹوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔


مزید پڑھیں: یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں


پاکستان کے وقار یونس نے بھی یاسر شاہ کے برابر ستائیس میچز میں اتنی ہی وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین پچاس اور پھر ایشیا کے فاسٹسٹ سو وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔


مزید پڑھیں: لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں