اشتہار

یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسپن جادوگر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑدیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔Imageسال دو ہزار چودہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ لیجنڈ اسپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی، دانش کنیریا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔Imageیاسر شاہ کی بہترین بولنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہیں ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔

یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں