جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

مجھے بھی نہیں معلوم اچانک ٹیم سے غائب کیوں ہوگیا، یاسر شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے بھی نہیں معلوم کہ اچانک ٹیم سے غائب کیوں ہوگیا۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ ان دنوں نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر انہوں نے خاموشی توڑ دی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے، لیجنڈ شین وارن بھی آپ کی بولنگ کی تعریف کرتے تھے پھر اچانک سے کیا ہوا کہ یاسر شاہ غائب ہوگئے؟

- Advertisement -

یاسر شاہ نے کہا کہ یہ تو میں بھی سوچ رہا ہوں کہ اچانک کیوں غائب ہوگیا یہ سوال تو آپ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس اچھی ہے گزشتہ سیریز میں 25 سے 30 اوورز کیے وکٹیں بھی حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی ہے لیکن مجھے ٹیم سے ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ٹیم کا مین بولر ہوا کرتا تھا پھر ایک دو سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں ہوئی لیکن آخری ٹیسٹ سیریز میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، میں نے اپنا بہترین وقت ٹیم کے ساتھ گزار لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ نے کہا کہ لیگ اسپنرز کے لیے فور ڈے کرکٹ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 48 ٹیسٹ میچز کی 89 اننگز میں 244 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 24 ہے، انہوں نے دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں